Saturday, December 22, 2012

اپنا وزن گھٹائیے

Weight decrease
موٹاپا دور کرنے کے لئے کھانے پینے میں دانشمندی سے کام لینا چاہیے اور ورزش کی عادت ڈالنی چاہیے۔ سیر بہترین ورزش ہے۔ اگر اسے مطالعہ فطرت کا ذریعہ بنا لیا جائے تو یہ انتہائی دلچسپ مشغلہ بن جائے گی۔ سیر ایک ہلکی ورزش ہے‘ اس سے حرارے (کیلوریز) جلتے ہیں۔ اگر ہر روز اتنی سیر کی جائے تو آپ ہر ماہ ڈیڑھ پونڈ وزن گھٹا سکتے ہیں اور سالانہ 18 پونڈ
 بشرطیکہ 
آپ کے کھانے میں کوئی تبدیلی نہ آئے۔
 اگر آپ جلد وزن گھٹانا چاہتے ہیں تو گھنٹہ بھر تیز قدم چلیں
 اور ماہانہ تین پونڈ اور سالانہ چھتیس پونڈ وزن گھٹائیں۔
 غرضیکہ
 آپ جس قدر سست ہوں گے
 اور
 ورزش کے عادی نہ ہوں گے اسی قدر بیماریوں کی زد میں ہونگے
 اور
 آپ جسمانی اور نفسیاتی مسائل میں آسانی سے الجھ جائیں گے۔
 اگر آپ بدن کےلئے کچھ نہ کریں گے
 تو
 بدن بھی آپ کےلئے کچھ نہ کرےگا

No comments:

Post a Comment